حیدرآباد۔12۔مئی (اعتمادنیوز) مجلس اتحاد المسلمین نے ریکارڈ سطح پر
تلنگانہ اور رائلسیما میں 107 وارڈس میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ بلدیاتی
انتخابات میں یہ مرحلہ اس لئے بھی اہم مانا جاتا ہے کہ ریاست کی تقسیم کے
بعد ترقی کا دار و مدار انہیں منتخب ارکان پر ہوگا۔ چنانچہ مجلس اتحاد
المسلمین نے اتحاد ملت پر زور دیتے ہوئے
مسلمانوں کو ووٹنگ کی شرح میں
اضافہ کے ساتھ فرقہ پرست طاقتوں کے ارادوں کو پست کرنے پر زور دیا گیا۔ یہی
وجہ ہے کہ حیدرآباد کی مثالی کارگردگی مجلس اتحاد المسلمین کی بلدیاتی
انتخابات میں شاندار کامیابی کے لئے راہیں ہموار کی ہے۔ چنانچہ عادل آباد ‘
بھینسہ ‘نرمل ‘ نظام آباد ‘ اور تانڈور جیسے علاقوں میں مجلس اب بادشاہ گر
کا موقف رکھتی ہے۔